جنرل ہسپتال کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر تنویر انور ریٹائر ہوگئے

26 مئی 2016

لاہور (کامرس رپورٹر) ڈاکٹر تنویر انور ایسوسی ایٹ پروفیسر آف سرجری پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و لاہور جنرل ہسپتال اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے۔ گزشتہ روز ان کے اعزاز میں شعبہ سرجری کی جانب سے نیورو آڈیٹوریم میں باضابطہ طور پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں پرنسپل پروفیسر خالد محمود پروفیسر انوارالحق‘ پروفیسر افسر علی بھٹی‘ پروفیسر سکندر حیات گوندل اور دیگر نے شرکت کی۔