پنجاب یونیورسٹی: مختلف امتحانات کا داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کا شیڈول جاری

26 مئی 2016

لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی ایس (چار سالہ پروگرام) سیکنڈ سمسٹر 2016ء کے امتحانات کے لیے داخلہ فارم و فیس جمع کرانے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 جون 2016ء ہے جبکہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔ تفصیل پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر دیکھی جا سکتی ہے ۔