علاقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہتا ہوں : افضل کھوکھر
رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگ(ن) کی مضبوطی کا مشن ،ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے یونین کونسل رائے ونڈ رورل 272کے منتخب چیئرمین دائود احمد خاں کی خواہش پربلدیاتی الیکشن میں ان کے خلاف آزاد الیکشن لڑنے والے امیدوار وںمیاں آصف شہزاد ،رانا سفارش علی خاں اور رانا محمد زاہد سے صلح کروادی ،ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر کی قیادت میں علاقہ کی تعمیروترقی کیلئے سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہتا ہوں کسی سے کوئی مخالفت نہیں ،چیئرمین دائود احمد خاں نے سب کو گلے لگالیا ،صلح میں مسلم لیگی تاجر رہنماء محمد شاہد خاں نے اہم کردار ادا کیا۔ رائے ونڈ میں بننے والے 60بیڈ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا افتتاح اگلے ماہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر کررہے ہیں ،دوروز قبل یم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے ہسپتال کے اطراف میں کارپٹ روڈ کا افتتاح کیا اور اسی روز انہوں نے ہسپتال کے سامنے سرکاری جگہ پر تجاوزات کو ختم کرنے کی ہدائت کی۔