الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقرار‘ پی ٹی آئی کے ایم این اے رائے حسن نواز نااہل قرار
چیچہ وطنی (نامہ نگار) سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی رائے حسن نواز کو نااہل قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما رائے حسن نواز کو الیکشن ٹربیونل نے اثاثے چھپانے پر نااہل قرار دیا تھا جس کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا تاہم بدھ کو عدالت عظمیٰ نے کیس کی سماعت کے بعد الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے رائے حسن نواز کو نااہل قرار دیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ انتخابات کا حکم دیدیا۔