ملا منصور کو مار کر ہماری خود مختاری کو روند دیا گیا: اختر ڈار

26 مئی 2016

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) تحریک انصاف (نظریاتی) کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے ملا منصور اختر کو ڈرون حملے سے مار کر ہماری خود مختاری کو ٹھوکر مار کر روند کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران اور سیاست دان بے بسی بے حسی کی تصویر بنے ہوئے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی چلانے والی فوج کو چاہئے کہ آگے بڑھ کر مایوسی میں ڈوبی ہوئی قوم کو دلاسہ دیتے ہوئے پاکستان کی سلامتی آزادی اور خود مختاری کو یقینی بنائے۔