ہیبت اللہ سخت گیر اور مذاکرات کے مخالف ہیں لگتا ہے ملا عمر دوبارہ آگئے: سینئر طالبان رہنما

26 مئی 2016

نیویارک (آئی این پی) امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان کے نئے امیر مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ سخت گیر اور امن مذاکرات کے سخت مخالف ہیں، انکی پالیسیاں تحریک طالبان افغانستان کے بانی ملا محمد عمر سے مماثلت رکھتی ہیں۔ وہ انکا بہتر متبادل ثابت ہوسکتے ہیں۔ ’’این بی سی‘‘ نے سینئر طالبان ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے سینئر طالبان رہنما نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ لگتا ہے کہ ملا محمد عمر دوبار ہ واپس آگئے ہیں۔ طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ انتہائی مذہبی اور اسلام کے سچے پیروکار ہیں وہ اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتے۔