ملا اختر منصور تین ماہ قبل مارے گئے تھے، افغان رکن پارلیمنٹ

26 مئی 2016

کابل (آن لائن) ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق افغان رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ ملا اختر منصور تین ماہ قبل مارے گئے تھے پاکستان میں دو دن قبل ان کی ہلاکت کی خبریں درست نہیں۔ افغان رکن پارلیمنٹ شنکئی خاور خیل نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملا اختر منصور تین ماہ قبل افغانستان میں مارا گیا تھا افغان حکومت نے تین ماہ تک اس کی موت کی خبر کو چھپائے رکھا چند دن قبل پاکستان میں مارا جانے والا ملا اختر منصور نہیں ۔ امریکی حملے میں ملااختر منصور کے مارے جانے کی خبریں درست نہیں۔