پاکستان آگہی پروگرام مقامی مدرسہ کی طالبات معلمات کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان موبائل یونٹس کے مختلف تعلیمی اداروں میں لیکچر

26 مئی 2016

لاہور(خصوصی رپورٹر ) مدرسہ نعیمیہ نور القرآن‘ حبیب گنج‘ کی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان ‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی ۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ اسلامیہ کالج‘ کوپر روڈ‘ دی فیڈرل ہائی سکول‘ کلب چوک‘ مدرسہ عربیہ سکول سسٹم‘ معراج پارک‘ منہاج ماڈل سکول‘ بدر کالونی کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 290 تھی ۔