باب پاکستان منصوبہ نظرانداز کیا جا رہا ہے: محمود الرشید

26 مئی 2016

لاہور (خبرنگار) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمودالرشید نے تحریک التوائے کار پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باب پاکستان منصوبہ کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ برسوں سے اس منصوبے پر کام بند کیا جا چکا ہے۔ ایک ارب روپیہ خرچ کرکے اسے ادھورا چھوڑ دیا گیا ہے اوراب اس منصوبے کا ڈیزائن تبدیل کرکے باب پاکستان کیلئے جگہ مختصر کرکے باقی جگہ کوکمرشل قرار دے کر وہاں تعمیرات کا منصوبہ ہے۔ سپیکر نے تحریک التوائے کار کو جواب آنے تک موخر کر دیا۔