وزیراعظم کا لندن کے پرائیویٹ کلینک میں چیک اپ، 24 گھنٹے ڈاکٹروں کی زیر نگرانی رہنے کی ہدایت
لندن (این این آئی + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم نواز شریف لندن میں نجی کلینک گئے جہاں ان کا معائنہ کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کو ڈاکٹروں نے چوبیس گھنٹے ہسپتال میں رہنے کا مشورہ دیا۔ وزیراعظم کے خاندانی ذرائع کے مطابق وزیراعظم چیک اپ کے لئے کلینک میں ہیں۔