پاکستان میں آئی ٹی کے حوالے سے قانون سازی کی ضرورت ہے : مقررین سیمینار

26 مئی 2016

لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان میں آئی ٹی کے حوالے سے قانون سازی کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ مقررین نے ان خیالات کااظہار الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام لاہورکالج برائے خواتین یونیورسٹی میں ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے منعقدہ سیمینار میںکیا جس کا مقصد طالبات میں سائبر کرائمز کے حوالے سے شعور بیدار کرنا تھا۔ مقررین میںسیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر مشتاق مانگٹ، رضوان ارشد شاہد حسین محمد ہزیر اعوان اور ڈاکٹر انجم ضیا تھے جبکہ طالبات اور اساتذہ کی کثیر تعداد بھی موقع پر موجود تھی۔رضوان ارشد اور شاہد حسین نے ہمسایہ ملک بھارت کی مثال دی جو اس حوالے سے پہلی پالیسی سن 2000 میں مرتب کرچکا ہے۔