چھوٹو اور اسکے گینگ کے ہر کارکن کا ٹرائل فوجی عدالت میں کیا جائے : عبدالمجید منہاس
لاہور (پ ر) مسلم لیگی رہنما عبدالمجید منہاس نے کہا ہے کہ چھوٹو اور اسکے گینگ کے ہر کارکن کے خلاف کیس کا ٹرائل فوجی عدالت میں کیا جائے۔ اس گینگ نے اس علاقے میں گزشتہ سالوں میں جو جو مظالم کئے ہیں اسکی مثالیں کم ہی ملتی ہیں۔ اس علاقے کی خواتین اور مردوں سے دریافت کیا جائے کہ ان پر جو جو مظالم ہوئے ہیں عوام کو صحیح اسکا اندازہ ہو سکے ٹرائل بلاتاخیر کیا جائے تاکہ ان لوگوں کو قرار واقع سزا مل سکے۔