وفاق المدارس الشیعہ کے زیرانتظام مدارس میں گرمیوں کی تعطیلات
لاہور (خصوصی نامہ نگار) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سے منسلک مدارس دینیہ میں گرمیوں کی تعطیلات کردی گئی ہیں۔ میڈیا سیل کے مطابق مئی، جون اور جولائی میں گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث سندھ، پنجاب، بلوچستان ، خیبر پی کے اور کشمیر کے دینی مدارس میں تعلیمی سرگرمیا ں معطل رہیں گی اور یکم اگست کو تعلیمی ادارے دوبارہ کھلیں گے، جبکہ گلگت بلتستان میں چھٹیاں سردیوںمیں ہوں گی ۔