دہشت گردوں کو سخت جواب دینے کیلئے فوج کو کھلی چھٹی دی ہے: بھارتی وزیر دفاع

26 مئی 2016

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ حکومت نے دہشت گردوں کو منہ سخت جواب دینے کے فوج کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے کسی بھی طور پر ان کے ہاتھ نہیں بندھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر ایک انٹرویو میں پاریکر نے کہاکہ حکومت نے فوج کو جدید اسلحہ سے لیس کرنے پر ہی توجہ نہیں دی بلکہ نفسیاتی طورپر بھی اس کا ساتھ دیا ہے جس سے فوج کا حوصلہ بڑھا ہے خود مودی فوج کے پیچھے کھڑے ہیں۔ سابقہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے گزشتہ چند سال میں فوج کا حوصلہ کم ہوا تھا لیکن اب صورت حال بدل گئی ہے۔ حکومت فوج کا حوصلہ بڑھانے میں کامیاب رہی۔