ینگ نرسز ایسوسی ایشن پنجاب نے مطالبات منظور نہ ہونے پر سوموار سے احتجاج کا اعلان کر دیا

26 مئی 2016

لاہور (کامرس رپورٹر) ینگ نرسز ایسوسی ایشن پنجاب نے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں سوموار سے لاہور سمیت صوبہ بھر میں احتجاجی دھرنے اور ہسپتالوں کی ان ڈور اور آئوٹ ڈور سروسز معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بات کا اعلان ینگ نرسز ایسوسی ایشن کی صوبائی صدر روزینہ منظور‘ جنرل سیکرٹری شہناز فضل اور نصرت چیمہ سمیت تمام ہسپتالوں کی صدورز نے لاہور پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔