امید ہے مودی کے دورہ امریکہ سے قبل بھارت کے ساتھ دفاعی معاہدہ ہو جائیگا: امریکی حکام

26 مئی 2016

واشنگٹن (آئی این پی) امریکی حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ اگلے ماہ وزیراعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل بھارت کے ساتھ دفاعی معاہدہ پر دستخط ہوجائیں گے۔ نائب امریکی وزیر خارجہ برائے جنرل اور سنٹرل ایشیا نشا ڈیسائی لیسول نے بتایا کہ معاہدے کے تحت دونوں ممالک کی مسلح افواج ری سپلائی اور ری پیئرنگ کیلئے ایک دوسرے کے اڈے استعمال کرسکیں گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس معاہدے سے دوسرے بنیادی معاہدوں کیلئے پیشرفت ہوگی اور بحرہند میں مشترکہ مشقوں کیلئے راہ ہموار ہوگی۔ بھارتی وزیراعظم 7 جون کو امریکہ جائیں گے اور کانگرس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔