رانا ارشد پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے چیف وہپ مقرر
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن اور ننکانہ سے رکن پنجاب اسمبلی رانا محمد ارشد کو پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا چیف وہپ مقرر کر دیا ہے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق ان کا درجہ وزیر کے برابر ہوگا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن پنجاب کے صوبائی دفتر مسلم ٹائون میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے صدر میاں غلام حسین شاہد‘ لیبر ونگ پنجاب کے صدر سید مشتاق حسین شاہ‘ سابق رکن پنجاب اسمبلی احسن رضا خان و دیگر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے قائدین نوازشریف ‘ شہباز شریف کے اس فیصلے کو کارکن نوازی قرار دیا۔