پنجاب کالج کا انٹری ٹیسٹ تیاری پر اوپن ہائوس کا انعقاد
لاہور (پ ر) پنجاب گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام انٹری ٹیسٹ کی تیاری اور رجسٹریشن کی حوالے سے اوپن ہائوس کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبا و طالبات اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اوپن ہائوس کا مقصد انٹری ٹیسٹ کی تیاری کے حوالے سے پنجاب کالجز میں دی جانے والی تعلیمی سہولیات کے بارے میں طالب علموں کو آگاہ کرنا تھا۔ کیئر کونسلنگ کے حوالے سے بھی ماہر اساتذہ نے طالب علموں کی رہنمائی کرتے ہوئے ان کے ذہنوں میں پروفیشنل تعلیم کے حوالے سے پیدا ہوئے ابہام کو دور کیا اور مفید تجاویز بھی دیں۔ اس موقع پرپنجاب کالجز کے اعلیٰ تعلیمی معیار پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے طالب علموں کی ایک بڑی تعداد نے آن سپاٹ رجسٹریشن بھی کروائی۔