انگریزی کے فقرے اس لئے بولے طالبات یہ نہ سمجھیں گورنر ان پڑھ ہے صحافی کے استفسار پر رفیق رجوانہ کا جواب
لاہور (لیڈی رپورٹر) ’’ طالبات یہ نہ سمجھیں کی گورنر ان پڑھ ہے اسلئے تقریر میں کچھ فقرے انگریزی کے بھی ادا کئے‘‘ ۔گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے یہ بات گزشتہ روز لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کے 12 ویں کانووکیشن کے موقع پر صحافی کے اس سوال کہ جب سپریم کورٹ کے حکم کیخلاف انگریزی میں خطاب کیوں کیا؟ کے جواب میں کہی۔ انہوںنے کہا کہ میری تقریر کازیادہ حصہ قومی زبان پرمشتمل تھا تاہم یہاں یونیورسٹی کاماحول ہے تومیں نے چند فقرے انگریزی کے بھی بول دئیے کہ کہیں طالبات یہ نہ سمجھیں کہ گورنر ان پڑھ ہے۔