مجلس وحدت المسلمین کا بھوک ہڑتال کیمپ جاری

26 مئی 2016

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ بارہویں روز بھی جاری رہا ، گزشتہ روز دعائے جوشن کبیر کا اہتمام خواتین ،بچے اور مردوں کی بڑی تعدا کی شرکت ، کیمپ میں علامہ اعجاز اور علامہ اصغر عسکری نے خصوصی شرکت کی وہاں موجود افراد سے ملاقات بھی کی،اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ اتوار کو علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے اظہار یکجہتی اور حکومت اور ریاستی اداروں کی بے حسی کیخلاف پریس کلب سے اسمبلی ہال تک احتجاجی ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ۔