اورنج لائن منصوبے کیلئے 27 جدید ٹرینوں کی تیاری شروع کردی:خواجہ احسان

26 مئی 2016

لاہور (خصوصی نامہ نگار) لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے کام کی نگرانی کے لئے بنائی جانے والی سٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے کہا ہے کہ اورنج لائن منصوبے کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ چینی کمپنی سی آر نورنکو کو پہلا موبلائزیشن ایڈوانس دے دیا گیا ہے جو کل 27ٹرینیں تیار کر رہی ہے ۔ جدید ترین ماڈل کی یہ ٹرین مکمل طور پرکمپیوٹرائزڈ اور آٹو میٹک ہو گی ‘ اس کے لئے ڈرائیور کی ضرورت نہیں ہو گی ۔ہر ٹرین پانچ بوگیوں پر مشتمل ہے۔ایک ٹرین میں ایک ہزار افراد سفر کریں گے ۔ٹرین کی حد رفتار80کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گی رائے ونڈ روڈ سے ڈیرہ گجراں تک اڑھائی گھنٹوں میں طے ہو نے والا 27کلومیٹر فاصلہ صرف 45منٹ میں طے ہو گا۔