گورنر پنجاب کی یوسف رضا گیلانی کو بیٹے کی بازیابی پر رہائش گاہ پر جا کر مبارک باد

26 مئی 2016

لاہور (خصوصی رپورٹر+ لیڈی رپورٹر) گورنمنٹ پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے لاہور میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر ان کو مبارک باد دی۔ علاوہ ازیں گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ طالبات اعلی تعلیم حاصل کرنے کے بعد ہاؤس وائف بن جاتی ہیں جس سے پاکستان انکی تعلیم کے اصل فائدے سے محروم رہ جاتا ہے، انہوںنے ان خیالات کااظہارگزشتہ روزاہورکالج برائے خواتین یونیورسٹی کے بارہویں کانووکیشن سے خطاب میں کیا۔تقریب میںچیئرمین ہائر ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر نظام الدین ، ملحقہ کالجوں کی پرنسپلز ، فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ 6485گریجوایٹس کو ڈگریاںدی گئیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ طالبات اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر تعلیمی و معاشی انقلاب برپا کر سکتی ہیں۔وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا کہ وژن 2020 کے تحت لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی دنیا کی بہترین ٰونیورسٹیوں میںشامل ہونے کی راہ پر گامزن ہے۔دریں اثناء خیبر پی کے چیمبر آف کامرس کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں محب وطن ہیں اور ملک کی ترقی چاہتی ہیں۔