پنجاب اسمبلی اجلاس کی جھلکیاں
سید شعیب الدین
٭ پنجاب اسمبلی میں شور شرابہ بڑھنے پر سپیکر رانا اقبال خان نے کہا کہ معزز ارکان اسمبلی گفتگو تمیز کے دائرے میں رہ کر کریں۔ ٭ زعیم حسین قادری میاں محمودالرشید کو بولنے کی اجازت ملنے پر سیٹ سے کھڑے ہوگئے اور کہا کہ محمودالرشید کوبولنے کی اجازت دینے پر وہ واک آئوٹ کر رہے ہیں مگر حکومتی ارکان نے انہیں روک لیا۔ ٭ پنجاب اسمبلی میں پنجاب حکومت کا زوردار انداز میں دفاع کرنے پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے زعیم قادری کو شاباش دی۔ ٭ سپیکر رانا اقبال نے تحریک انصاف کے رکن یوسف عباسی کو اسمبلی میں موبائل فون استعمال کرنے سے روک دیا۔ ٭ پارلیمانی سیکرٹری رانا ارشد کی تقریر کے دوران سرکاری بنچوں پر ارکان مسلسل زور و شور سے گفتگو میں مصروف رہے جس پر سپیکر کو بار بار آرڈر آرڈر خاموش کی صدا بلند کرنا پڑی۔