پاکستان اور ازبکستان میں مشترکہ منصوبوں کا وسیع امکان موجود ہے : فرقت صدیقوف
لاہور (کامرس رپورٹر)پاکستان میں ازبکستان کے سفیر فرقت صدیقوف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ازبکستان سٹریٹجک پارٹنرز ہیں اور دوطرفہ تجارت کو بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ منصوبے تشکیل دینے کا وسیع امکان موجود ہے۔انہوں نے اس امر کا اظہار گزشتہ روز پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے دورے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ازبک وزیر برائے صنعت کاری کی زیر قیادت ورکنگ گروپ جولائی 2016ء میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔