سٹاک مارکیٹ میں مندے کا رجحان انڈیکس82 پوائنٹس گر گیا

26 مئی 2016

کراچی(مارکیٹ رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس) میں بدھ کے روز جاری مندا پر 100 انڈیکس 82.92 پوائنٹس کمی پر36500 کی بالائی حد برقرار نہ رکھ کر36499.43 پربند رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 9ارب 18 کروڑ روپے کی کمی رہی۔ سیمنٹ‘ پاور سیکٹرز کی خریداری میں اچھے اثرات‘غیرملکی سرمایہ کاری کا انخلاء کے باعث سرمایہ کاروں نے پاور سیمنٹ‘جاپان پاور سمیت بیشتر حصص کی منافع کے حصول میں کم داموں پر خریدوفروخت کرکے اسے اگلے روز کی تیزی پر حاصل کرلئے ۔ مارکیٹ میں سرگرم حصص کا دائرہ کار374کمپنیوں تک رہا جس میں 168کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ‘181 کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی اور25کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔