سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہو گئے: راجہ اشفاق

26 مئی 2016

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ’’ہنر مند نوجوان خوشحال پنجاب‘‘ کے تحت سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے مثبت نتائج برآمد ہو نا شروع ہو گئے ہیں۔ پنجاب گروتھ سٹریٹجی 2018ء کے تحت تربیتی ادارے نوجوانوں کو جدید ہنر سکھا کر معاشی خود مختاری کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرو ر نے وزیراعلی‘ شہباز شریف کی طرف سے قائم کی گئی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔