ہنڈا اٹلس کارز لمیٹڈ کے زیراہتمام ڈیلرز سیلز سٹاف ایوارڈ تقریب
لاہور (پ ر) ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ نے سیلز کا مقررہ ہدف حاصل کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کیلئے پرل کونٹی نینٹل ہوٹل بھوربن میں ڈیلرز سیلز سٹاف ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا۔ جنرل منیجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ ندیم اعظم نے ہدف پورا کرنے والے تمام ڈیلرز سیلز سٹاف کی محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت ہے کہ ہم پیش قدمی کرتے ہوئے اپنی پوری توجہ کسٹمرز کو سہولیات فراہم کرنے پر مبذول کریں۔