ایزی پیسہ نے پاکستان میں مالیاتی شمولیت بڑھانے کیلئے انقلابی سہولت متعارف کرا دی

26 مئی 2016
ایزی پیسہ نے پاکستان میں مالیاتی شمولیت بڑھانے کیلئے انقلابی سہولت متعارف کرا دی

اسلام آباد (پ ر) پاکستان کی اوّلین اور سب سے بڑی برانچ لیس بینکاری سروس ایزی پیسہ نے دو قابل فخر خصوصی سہولیات متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ایزی پیسہ نے فیچر فون صارفین کے لیے ایس ایم ایس کے ذریعے جبکہ سمارٹ فون صارفین کے لیے موبائل ایپ کے ذریعے موبائل آپریٹر انٹر آپریبیلیٹی کی سہولت متعارف کرادی ہے۔ ان دو سہولتوں کی مدد سے اب پاکستان بھر میں کسی بھی موبائل کمپنی کی سم استعمال کرنیوالے صارفین موبائل ایپ، ایس ایم ایس، USSDیا فون بینکنگ کے ذریعے انڈسٹری کی سرفہرست برانچ لیس بینکاری سروس ’’ایزی پیسہ موبائل اکائونٹ ‘‘ استعمال کرسکیں گے۔