محنت کشوں نے اورنج ٹرین کے ٹھیکیداروں کی غفلت سے کارکنوں کی ہلاکت پر یوم سیاہ منایا
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) محنت کشوں نے لاہور میں اورنج ٹرین کے ٹھیکیداروں کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے سات معصوم کارکنوں کی المناک موت پر یوم سیاہ منایا۔ اس سے قبل بھی اورنج ٹرین پر بجلی کا کرنٹ لگنے سے تین محنت کش موت کا لقمہ بن چکے ہیں۔ ملتان میں ایک سال میں گیارہ مزدور اورنج ٹرین پر کام کے دوران موت کا لقمہ بن گئے۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے رہنما خورشید احمد نے احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بزرگ مزدور رہنما خورشیداحمد جنرل سیکرٹری، روبینہ جمیل صدر، چوہدری انور‘ حسن رانا‘ اکبر علی خان‘ حاجی خالد، اْسامہ طارق، خوشی کھوکھر، نیاز خان، واصف ڈار و دیگر وزیراعلی سے معاوضہ دلانے کا مطالبہ کیا۔