مارکیٹیں جلد بند کرنے کا فیصلہ تاجروں کو خوشدلی سے قبول کرنا چاہئے : خواجہ خاور

26 مئی 2016

لاہور (کامرس رپورٹر) ایف پی سی سی آئی ریجنل قائمہ کمیٹی برائے امن وامان کے چیئرمین و سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ پنجاب خواجہ خاوررشید نے مارکیٹیں جلد بند کرنے کی تائید کی ہے اور کہا ہے کہ مارکیٹیں جلد بند کرنے کا فیصلہ تاجربرادری کو خوش دلی سے قبول کرنا چاہئے اپوزیشن عوامی مسائل پر سیاست چمکانے سے بھی گریز کرے۔