وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست ، فریقین کے وکلاء بحث کیلئے طلب

26 مئی 2016

لاہور( اپنے نامہ نگار سے)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظہر سلیم نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کر لیا ہے۔ درخواست گزار عبداللہ ملک کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سول سوسائٹی نیٹ ورک نے اورنج ٹرین منصوبے کو لاہور ہائیکورٹ نے گیارہ تاریخی عمارتوں کے ارد گرد حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے اورنج ٹرین منصوبے کے بارے میں منعقد کئے گئے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے دھمکی آمیز الفاظ استعمال وزیر اعلیٰ کی جانب سے ان دھمکی آمیز الفاظ پر قانونی کارروائی کے لئے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں درخواست دی گئی ہے لیکن پولیس نے تا حال مقدمہ د رج نہیں کیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے خلاف دھمکی آمیز زبان استعمال کرنے پر مقدمہ درج کیا جائے۔