ہائیکورٹ نے لاہور ایئر پورٹ پر سامان کی ہیڈلنگ کا ٹھیکہ نا اہل قرار دی گئی کمپنی کو دینے سے روک دیا

26 مئی 2016

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے عبوری حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے لاہور ایئرپورٹ پربین الاقوامی ایریا میں سامان کی ہینڈلنگ کا ٹھیکہ نااہل قرار دی گئی کمپنی کو دینے سے روک دیا۔فاضل عدالت نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو چودہ جون تک جواب جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔