خواجہ حسان کی نااہلی ، درخواست پر بحث کیلئے فریقین کے وکلا طلب

26 مئی 2016

لاہور( اے این این )لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ حسان کی نااہلی کے لیے درخواست پر فریقین کے وکلا کو بحث کے لیے طلب کرلیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار زبیر خان نیازی کے وکیل شیراز ذکا نے موقف اختیار کیا کہ خواجہ حسان ایل ڈی اے سمیت مختلف اداروں میں اعلی عہدوں پر فائز رہے لیکن اس کے باوجود انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی حالانکہ قانون کے تحت سرکاری عہدہ پر فائز رہنے والا شحض 2 سال تک الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا۔