پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے چھاپے جاری ، 13 دکانداروں کے چالان ، 84 گرفتار

26 مئی 2016

لاہور+ فیروزوالا( نامہ نگاران+خبر نگار ) گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران 865مقامات پرچھا پے مارے اور گرانفروشی پر13 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ14,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،50افراد کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر84فراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے31افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ دس دکانداروں کو پکڑ کر انہیں موقع پر بھاری جرمانے کئے دو دکانداروں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ۔