پنجاب پولیس کے 11 افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری

26 مئی 2016

لاہور(نامہ نگار)آئی جی پنجاب پولیس مشتاق احمد سکھیرا نے11پولیس افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محمد آصف انصاری ایس پی انوسٹی گیشن مظفر گڑھ محمد ریاض کو ترقی دیکرایس پی انوسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور، عرفان الحق ایس ڈی پی او فیروز والاشیخوپورہ امتیاز احمد خان ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم سیالکوٹ ، محمد اختر حیات ڈی ایس پی لیگل چنیوٹ فضل عباس ایس ڈی پی او تلہ گنگ چکوال ، عبدالرحمان ایس ڈی پی او کینٹ راولپنڈی، سید اقبال حسین شاہ ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز چکوال،عمران مشتاق ملک سپیشل برانچ پنجاب محمد اکرام ایس ڈی پی او بڑا گھر ننکانہ صاحب جبکہ مقصود احمد لون کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں رپورٹ کرنے کے احکاما ت جاری کیے ہیں۔