لیبیا : سمندرمیں چھوٹا جہاز ڈوب گیا 7 تارکین وطن ہلاک‘ 500 کو بچا لیا گیا

26 مئی 2016

روم (اے ایف پی) لیبیا کے قریب سمندر میں تارکین وطن کا چھوٹا جہاز ڈوبنے سے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ اطالوی نیوی کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا یہ یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ 500 تارکین کو بچالیاگیا۔ ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔