اسلامی ممالک میں کاروبارکرنے والی خواتین کا اہم فورم ریاض میں شروع ہوگیا

26 مئی 2016

ریاض (اے پی پی) اسلامی ممالک میں کاروبارکرنے والی خواتین کا اہم فورم سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شروع ہوگیا۔ فورم آف اسلامک بزنس ویمن کے 9ویں اجلاس میں 57اسلامی ممالک سے تعلق رکھنے والی 400سے زائد خواتین اور تنظیمیں شرکت کررہی ہیں۔