مصیبت کے شکار پناہ گزینوں کی مدد کرنا یورپی ممالک کی ذمہ داری ہے: صدر آسٹریا

26 مئی 2016
مصیبت کے شکار پناہ گزینوں کی مدد کرنا یورپی ممالک کی ذمہ داری ہے: صدر آسٹریا

ویانا (اے پی پی) آسٹریا کے نو منتخب صدر الیگزانڈر فان ڈیئر بَیلَین نے پناہ گزینوں سے متعلق پالیسیوں میں ’حقیقت پسندانہ‘ سوچ اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے ’سے باتیں کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مصیبت کے شکار افراد کی مدد کرنا یورپی ممالک کی ذمہ داری ہے۔ ساتھ ہی فان ڈیئر بَیلَین نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اس مقصد کے لیے گنجائش اور وسائل بھی محدود ہیں۔