بھارت میں افریقی عدم تحفظ کا شکار‘ خوف کی فضا میں رہ رہے ہیں : سفیروںکا اظہار تشویش

26 مئی 2016

نئی دہلی (اے ایف پی) افریقی سفیروں اور مشنز کے سربراہوں کے ایک گروپ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا بھارت میں ہمارے شہری عدم تحفظ کا شکار اور خوف کی فضاء میں رہ رہے ہیں۔ اپنی حکومتوں سے کہیںگے جب تک حفاظتی انتظامات نہیں ہوتے طلبا کو بھارت نہ بھیجیں۔ اریٹیرین سفیر عالم اور دیگر نے کہا کل جمعرات کو یوم افریقہ کی تقریبات میں شرکت نہیں کرینگے جس کا اہتمام انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشن نے کیا ہے۔ افریقی کمیونٹی کانگو کے ٹیچر ماسوندا کے قتل پر سوگ منا رہی ہے ادھر ترجمان نے کہا جونیئر وزیر وی کے سنگھ مشنز کے سربراہوں سے مل کر انہیں تحفظ دینے کی یقین دہانی کرائیں گے۔