چیچن رہنما رمضان قادروف نے سوشل میڈیا پر اپنی گمشدہ بلی کی واپسی کی اپیل کر دی

26 مئی 2016

گروزنی (بی بی سی) چیچنیا کے مطلق العنان رہنما رمضان قادروف نے سوشل میڈیا پر اپنی گم شدہ بلی کی واپسی کی اپیل کی ہے جسے چیچنیا سے باہر لوگوں نے ان کے طرز حکومت پر طنز کرنے کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ کئی لحاظ سے یہ اشتہار ایک عام سی بلی کی گمشدگی کا اشتہار لگتا ہے لیکن یہ کسی عام شخص کی بلی نہیں ہے بلکہ چیچنیا کے آمر رمضان قادروف کی بلی ہے۔