پابندی کے باوجود یورپی ممالک مصر کو اسلحہ فروخت کر رہے ہیں: ایمنسٹی

26 مئی 2016

برسلز (اے پی پی) یورپی یونین کے کئی ممالک پابندی کے باوجود مصر کو اسلحے کی فروخت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق 28 رکنی یورپی یونین کی بارہ رکن ریاستیں عسکری ساز و سامان اس شمالی افریقی ملک کو مہیا کر رہی ہیں۔