آسٹریلیا میں ’’اقرائ‘‘ کے نام سے مسلمانوں کے لیے نئی بستی قائم کرنے کا اعلان

26 مئی 2016

میلبورن (اے پی پی) آسٹریلیا میں میلبورن کے جنوب مغربی شہر ملٹن میں ’’اقرائ‘‘ کے نام سے ایک نئی بستی قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقراء نامی اس بستی میں مسلمان خاندانوں کو آباد کیا جائے گا۔یہ آسٹریلیا میں مسلمانوں کے لیے مختص اپنی نوعیت کا پہلا قصبہ ہوگا جس میں ابتدائی طورپر 75 کنبوں کو آباد کرنے کے ساتھ ساتھ ایک مسجد بھی بنائی جائے گی۔ مسلمان شہریوں نے"اقراء " پروجیکٹ کا خیر مقدم کیا ہے۔