جاپانی وزیر اعظم سے ملاقات ‘ دورہ ہیرو شیما جنگ میں مرنیوالوں کیلئے اعزاز ہو گا:اوباما

26 مئی 2016
جاپانی وزیر اعظم سے ملاقات ‘ دورہ ہیرو شیما جنگ میں مرنیوالوں کیلئے اعزاز ہو گا:اوباما

ٹوکیو( اے پی پی + اے ایف پی ) ویتنام کے دورے کے بعد اوباما جاپان پہنچ گئے ۔ انہوں نے جاپانی وزیر اعظم شینزواے کیساتھ پریس کانفرنس میں کہا سابق امریکی فوجی کی طرف سے اوکینا وا بیس پر زیادتی کے بعد خاتون کو قتل کے واقعہ پر افسوس کیا اور کہا میرا دورہ ہیرو شیما دوسری عالمی جنگ مین مرنے والوں کے لئے اعزاز ہو گا ۔ وہ آج شروع ہونیوالی جی سیون ممالک کی سربراہی کانفرنس میں شرکت کرینگے ۔ ویتنام میں نوجوانوں سے سوال و جواب کے سیشن میں اوباما نے اعتراف کیا نوجوانی میں لڑکیوں اور باسکٹ بال میں زیادہ دلچسپی لیتے تھے ۔