صومالیہ: کینیا کی فوج سے جھڑپیں، الشباب کے21 جنگجو مارے گئے

26 مئی 2016

موغا دیشو ( نیٹ نیوز ) صومالیہ میں کینیا کی فوج نے کارروائی کرتے ہوئے مقامی انتہا پسند جماعت حرکت الشباب کے 21 جنگجوئوں کو ہلاک کر دیا ہے ۔ امن فوج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ کارروائی ملک کے مغربی علاقہ دوبلے میں کی گئی ، جھڑپیں ہوئیں ہتھیار قبضے میں لے لئے ۔ دوسری جانب جنگجوئوں نے دعوی کیا 5 اہلکاروں کو ہلاک اور 8 کو زخمی کر دیا ۔