شام : روس امریکی اتحاد‘ عرب ممالک سے مل کر داعش کے خلاف لڑنے پر راضی

26 مئی 2016

قاہرہ +ماسکو (اے پی پی) روس نے شام میں داعش کے خلاف کارروائی کے لیے امریکہ کی قیادت میں عالمی اتحاد، عرب ممالک کے ساتھ مل کر لڑنے پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔ روسی وزیرخارجہ سر گئی لاوروف نے ازبکستان میں منعقدہ سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم شام میں داعش کو اس کے گھر میں ختم کرنے کے لیے تمام قوتوں سے مل کر لڑنے کو تیار رہیں۔ادھر قطر میں مذاکرات کامیاب رہے‘ شام کے دو جنگجو گروپ جیش الاسلام اور فلق الرحمان ایک دوسرے کے خلاف لڑائی نہ کرنے اور جنگ بندی پر راضی ہوگئے۔ پیوٹن نے کہا دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔