نوشہرہ :پولیس کا رقص کی محفل پر چھاپہ 11رقاصائوں سمیت 45 افراد گرفتار

26 مئی 2016

نوشہرہ (صباح نیوز) نوشہرہ میں پولیس نے ایک مکان پر چھاپہ مارکرخواتین سمیت 45 افراد کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔ تمام افراد رقص کی محفل میں شریک تھے۔ پولیس کے مطابق وزیرگڑھی، اکبرپورہ، جلوزئی اور واپڈا کالونی میں پولیس کاسرچ آپریشن جاری تھا کہ اس دوران واپڈا کالونی میں ایک مکان سے شورشرابے کی آوازیں آنے پرچھاپہ ماراگیا جہاں رقص کی محفل جاری تھی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے محفل میں موجود 34 تماش بینوں اور 11رقاصائوں کو گرفتار جبکہ 16 کاروں کو قبضے میں لے لیا۔ پولیس نے دعویٰ کیاہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اورشراب بھی برآمد ہوئی ہے۔ ایک گرفتار شخص کاکہنا ہے کہ شادی کے سلسلے میں تقریب جاری تھی کہ پولیس نے چھاپہ مار دیا۔