چیف جسٹس کے ریمارکس کی روشنی میں پیمرا قوانین کو مؤثر بنایا جائیگا

26 مئی 2016

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس آف پاکستان کے ریمارکس کی روشنی میں پیمرا قوانین کو موثر بنایا جائے گا پیمرا قوانین میں ترمیم اور نئی قانون سازی پر بھی غور ہو گا۔ اس بات کا فیصلہ پیمرا کے اجلاس میں کیا گیا جو وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کی زیر صدارت اجلاس میں جس میں اطلاعات و نشریات اور قانون کی وزارتوں کے حکام نے شرکت کی اجلاس میں پیمرا کو موثر بنانے کے لیے قانونی پہلوئوں کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے کمیٹی پیمرا قوانین کا جائزہ لیکر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔