صوابی سے لاپتہ زکریا کسی حراستی مرکز میں موجود نہیں، تلاش جاری ہے: اٹارنی جنرل

26 مئی 2016

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت )سپریم کورٹ میں صوابی سے لاپتہ شخص محمد زکریا کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت میں حکومت کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا ہے وہ کسی حراستی مرکز میں موجود نہیں تاہم اس کی تلاش جاری ہے عدالت کچھ مہلت دے ،جس پر فاضل عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی ہے۔