طاہر القادری نے عوامی انقلاب کونسل بنانے، جولائی میں وطن واپسی کا اعلان کردیا

مئی 26, 2014

لاہور (خصوصی نامہ نگار) عوامی تحر یک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری نے جولائی میں پا کستان میں واپس آنے اور تمام شعبوں کے ماہر کو ساتھ ملانے کیلئے ’’نیشنل کونسل آف ڈیموکر یٹک ریفارمز‘‘ کے قیام اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں 2 ماہ میں انقلاب کیلئے 2 کروڑ نمازی تیار کرلئے جائیں گے‘ ہم 4 حلقوں کی دھاندلی کیخلاف نہیں 65 سالوں سے قوم کے ساتھ ہونیوالی دھاندلی کیخلاف نکل رہے ہیں۔ آج سے ملک بھر میں انقلابی تحریک کیلئے 20 ہزار ٹیمیں عوام رابطہ مہم شروع کرینگی‘ کر پٹ نظام کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہیگی‘ آج سے پو رے ملک میں یونین کونسل کی سطح سے احتجاجی تحر یک کی تیاریوں کیلئے یونین کونسل کی سطح پر 1 ماہ میں 10 ہزار مردوں‘ خواتین اور تاجروں سمیت دیگر افراد پر مشتمل ’’عوامی انقلاب کونسل‘‘ بنائی جائینگی۔ میں اس ملک میں ایسی جمہوریت دینا چاہتا ہوں جس میں تمام طبقات حصہ دار ہوں‘ ملک میں آئین معطل ہے ہم ملک میں حقیقی شراکتی اقتدار والی جمہوریت چاہتے ہیں‘ ہم اقتدار اور طاقت عوام کو منتقل کرنا اور عوام کو طاقتور دیکھنا چاہتا ہوں‘ جس نظام میں عوام حصہ دار نہ ہوں اسکو نظام جمہوریت نہیں کیا جا سکتا‘ ہم ملک میں ہر بے گھر کو گھر اور بیروزگار کو روزگاردینگے‘ ہم اقتدار عوام کو منتقل کرکے ملک میں 35 صوبے بنائیںگے‘ ہر صوبے میں سپریم کورٹ ہر ضلع میں ہائیکورٹ اور ہر تحصیل اور یونین کونسل میں عدالتیں قائم کی جائینگی۔ اتوار کے روز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر ویڈیو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں انقلاب کے پہلے مہینے ہی ملک میں عوام کو تبدیلی نظر آئیگی اور ملک میں انقلابی اقدامات کے نظام کا نافذ کردیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ میں خارجہ پالیسی‘ تعلیم‘ سیکورٹی‘ زراعت‘ دفاع‘ سکیورٹی اور دیگر شعبوں کے ان تمام ماہر ین کو دعوت دتیا ہوں وہ ’’نیشنل کونسل آف ڈیموکر یٹک ریفارمز‘‘ میں شامل ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی مجھ جو مرضی نام دیں مجھے اس سے کوئی فر ق نہیں پڑیگا، میں نے ہر صورت اس ملک کو کر پٹ نظام سے نجات دلانا ہے، اس کیلئے میں نے جولائی میں آنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور میرے وطن واپس آتے ہی ملک میں انقلاب میں فائنل رائونڈ کا آغاز کیا جائیگا اور ملک میں انقلاب کی تحریک میں تیزی آئیگی۔ انہوں نے کہا ملک کی ہر یونین کونسل میں عوامی تحریک انقلاب کو متحر ک کر نے کیلئے‘ یونین کونسل کی سطح پر1ماہ میں 10 ہزار افراد پر مشتمل ’’عوامی انقلاب کونسل‘‘ بنائی جائینگی اور ہر 10 افراد کے اوپر ایک نظام ہوگا اور جب ملک میں انقلاب آئیگا تو ہم ایسے لوگوں ہی یونین کونسل کی سطح پر ذمہ داریاں دیں گے۔

مزیدخبریں