اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین ایڈیشنل رجسٹرارز کے تبادلے کر دئیے گئے۔ ایڈیشنل رجسٹرار (سروسز) اعجاز احمد کو ایڈیشنل رجسٹرار (جوڈیشل) تعینات کر دیا گیا۔ ایڈیشنل رجسٹرار (جوڈیشل) امتیاز احمد کو ایڈیشنل رجسٹرار (جنرل، پی اینڈ ڈی) جبکہ ایڈیشنل رجسٹرار (جنرل، پی اینڈ ڈی) وقار احمد کو ایڈیشنل رجسٹرار (سروسز) لگا دیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی منظوری سے عدالت عالیہ کے رجسٹرار نے تبادلوں کا آفس آرڈر جاری کیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین ایڈیشنل رجسٹرارز کے تبادلے
Mar 26, 2025